ڈومکی کے اہلخانہ کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسٹاف رپورٹ


کراچی: وفاقي وزیر داخلہ رحمان ملک نے بلوچستان اسمبلي کے رکن بختیار ڈومکی کے اہلخانہ کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔۔


وفاقي وزارت داخلہ کے مطابق ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔۔ واقعہ کی تحقیقات میں صوبائی حکومت سے ہر طرح کا تعاون کيا جائے گا ۔۔ قتل کی تحقیقات کے لئے کراچی پولیس پہلے ہی اسلام آباد پولیس سے تکنیکی معاونت کی درخواست کرچکی ہے ۔۔ اس سے پہلے محکمہ داخلہ سندھ نے بختیارڈومکی کے اہل خانہ کے قاتلوں کی نشاندہی کےلئے پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا ۔۔۔ بختیار ڈومکی اور ان کے اہل خانہ کو چند دن پہلے کراچی میں قتل کیا گیا تھا. سماء

کرنے

کی

کے

کا

کھیل

tragic

کروڑ

landmark

Tabool ads will show in this div