اسلامک یونیورسٹی کےطالبعلم کامبینہ اغوا،پولیس کےخلاف کارروائی کاعدالتی حکم

ISLAMIC UNIV CASE Paper ISB Vo 03-05

اسلام آباد :مقامی عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم کومبینہ طورپر اغوا کرنے کے خلاف درخواست پر پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے طالب علم ضیاء الحق کو اس کے گھر آئی ٹین سے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے خلاف اس کے والد  سید بدر منیر کی درخواست پر سماعت کی ۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے بیٹے  ضیاء الحق  کو12 فروری کو پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر اغواء کیا ۔لڑکےکےوالدین نے جب انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا تو بیٹے کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ ضیاءالحق کالعدم تنظیم کا رکن ہے۔اس کےپاس سےجہادی لٹریچربرآمد ہونے پرلڑکے کےخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکیاگیا۔

عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا مسترد کردی تاہم ان کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔  سماء

ZIA UL HAQ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div