پرویز رشید کا بیان غضب بن گیا،علماءغصے میں آگئے

Ulema On Pervez Rasheed Pkg 02-05 اسلام آباد/ کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایسا بیان دے ڈالا کہ علماء کو ان کی خبر لینا پڑی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نت نئی اطلاعات لانے میں ثانی نہیں رکھتے، کپتان کے حوالے سے تو ان کے پاس ہر روز ایک  نئی خبر ہوتی ہے، چیئرنگ کراس پر کپتان کے دھمال سے پہلے وزیر اطلاعات پرویز رشید پھر دور کی کوڑی لائے۔ نادان پرویز رشید کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ خان صاحب برطانیہ کے جس علاقے میں ٹھہرتے ہیں اگر وہاں کا نام بھی لیں تو انہیں دوبارہ وضو کرنا پڑجائے گا۔ جس پر علماء حضرات غصے میں آگئے اور معروف عالم مفتی نعیم نے پرویز رشید کو مفتی نہ بننے کا مشورہ دے دیا۔ مفتی زبیر کہتے ہیں کہ وزراء اور سیاست دانوں کو زبان کے استعمال میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ علماء کے مطابق وزیراطلاعات کو اسلامی احکامات کا مذاق اڑانا زیب نہیں دیتا۔ سیاست میں زبان کا پھسلنا کچھ انہونی بات نہیں لیکن اسلامی شعائر کا مذاق اڑانا کوئی اچھی سیاست نہیں۔ سماء

ENGLAND

PERVAIZ RASHEED

Mufti Muneeb

Wazu

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div