پنجاب میں گرمی ریکارڈ توڑنے کو تیار

May 02, 2016

Punjab Weather Lhr Atif Pkg 02-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Punjab-Weather-Lhr-Atif-Pkg-02-05.mp4"][/video]

لاہور : لاہور سميت پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں گرمی کی لہر جاری ہے، 48 گھنٹوں ميں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سورج نے آنکھیں دکھائیں تو گرمی کا پارہ  چڑھ گیا، ایسے میں انسان ہوں يا پرندے ہر کوئی سائے کا سہارا ڈھونڈ رہا ہے۔ شہريوں کا کہنا ہے کہ شديد گرمی کی وجہ سے ان کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ماہرين موسميات کا کہنا ہے کہ مئی اور جون ميں شديد گرمی پڑنے کا امکان ہے، تاہم اگلے 2 سے 3 روز ميں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

لاہور سميت پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں کئی روز سے درجہ حرارت 40 اور 45 ڈگری سينٹی گريڈ کے درميان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ماہرين موسميات کے مطابق مارچ اور اپريل کے برعکس مئی ميں بارشيں بہت کم ہوں گی، جس کی وجہ سے ريکارڈ گرمی پڑ سکتی ہے۔ سماء

MetOffice

PUNJAB

Tabool ads will show in this div