آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو مدد کی پیشکش کردی

AFAQ ON 90 SOT KHI 02-05

کراچی : ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو مدد کی پیش کردی، کہتے ہیں یہ وقت مہاجر قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے، دعوت دی گئی تو نائن زیرو جانے کیلئے بھی تیار ہوں۔

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو مدد کی پیش کش کردی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ کو مدد چاہئے تو نائن زیرو جانے کو تیار ہیں، اگر متحدہ رہنماء چاہیں تو انہیں ملاقات کیلئے اپنے گھر آنے کی دعوت دیتا ہوں، وہ آئے تو خوش آمدید کہوں گا۔

مزید جانیے ؛ منی لانڈرنگ کے بعد ایم کیو ایم پرانسانی اسمگلنگ کا الزام

ان کا کہنا ہے کہ آپس میں بیٹھ کر بات چیت کریں اور کارکنوں کو آپس میں لڑانے کی پالیسی اختیار کرنے سے گریز کیا جائے، یہ وقت مہاجر قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے، مل بیٹھ کر مہاجر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، شہر میں لوڈشیڈنگ کرکے عوام کا جینا محال کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 1992ء میں سیاسی اختلافات کے باعث آفاق احمد نے اس وقت کی مہاجر قومی موومنٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی بنالی تھی۔

ایم کیو ایم پر پابندی لگائیں یا ‘را’ سے تعلقات پرکلین چٹ دیں

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سمیت کئی رہنماؤں کو را سے تعلقات اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے بھی ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ کر اپنی پارٹی بنالی جس میں کئی متحدہ رہنماء بھی شرکت اختیار کرچکے ہیں۔ سماء

AFAQ AHMED

MQMH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div