کپتان تحفظ نہیں دے سکتے تو خواتین کو جلسوں میں نہ بلائیں

Anusha Rehman Pc Isb 02-05 اسلام آباد : پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی پر ن لیگی وزراء میدان میں آگئیں، انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ کپتان تحفظ نہیں دے سکتے تو خواتین کو جلسوں میں نہ بلائیں، جو جلسے میں خواتین کو عزت نہیں دے سکتا، ملک کیا سنبھالے گا۔ اسلام آباد میں ن لیگی خواتین وزرا کی فورس پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر میدان اتر آئی، وزیرمملکت انوشہ رحمان نے رکن پارلیمنٹ مریم اورنگزیب اور مائزہ حمید کے ہمراہ اسلام آباد میں دھواں دار پریس کانفرنس کر ڈالی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں آئی ٹی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ کپتان تحفظ نہیں دے سکتے تو خواتین کو جلسوں میں نہ بلائیں،پنجاب پولیس کو آپ گالیاں دیتے ہیں، انہی نے خواتین کو بچایا، جو جلسے میں خواتین کو عزت نہیں دے سکتا تو وہ ملک کیا سنبھالے گا۔ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں عورتیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، ملکی سیاست میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں، کل جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات ہوئے، پی ٹی آئی جلسے پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جلسہ کم کنسرٹ زیادہ تھا، اس سے پہلے جو بدسلوکی کے واقعات ہوئے اس پر کیا ایکشن لیاگیا؟ عمران جواب دیں وہ خواتین کے تحفظ کیلئے کیا اقدام کر رہے ہیں۔ ن لیگی خواتین وزرا کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کے بعد عمران خان کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانا چاہیے، جو شخص پارٹی میں عورتوں کو عزت نہیں دے سکتا، وہ ملک کو کیا عزت دیگا، عمران چاہتے ہیں سیاست میں خواتین کا کردار کلنک کا ٹیکہ بنے۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران سیاست میں عورت کے کردار کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست خواتین کی تذلیل کر رہی ہے، لاہوریوں نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، عمران نے منصوبوں پر انگلیاں اٹھا اٹھا کر عوام کو خود سے دور کرلیا۔ سماء

PTI

WOMEN WING

manhandling

Anusha Rahman

chairing cross

LahoreJalsa

Tabool ads will show in this div