نیٹوسپلائی کی بحالی قبول نہیں کریں گے، دفاع پاکستان کونسل

اسٹاف رپورٹر
کراچی: دفاع پاکستان کونسل نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئي سمجھوتھ نہیں کيا جائے گا۔
نیٹو سپلائی کی بحالی قبول نہیں کريں گےاور وزیراعظم کرپشن اور لوٹ مارکی دولت وطن واپس نہ لانے پر جیل جائیں گے۔
کراچي ميں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ  ملک کو غیرملکی تسلط سے آزاد اور مذہبی و لسانی تعصب سے بچانا ہوگا۔۔ انہوں نے دفاع پاکستان کانفرنس کا دس نکاتی منشور بھی پڑھ کر سنایا۔
جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن نے کہا کہ صدر زرداری کی موجودگی میں الیکشن ڈرامہ ہوں گے۔۔ اور ان کے نتائج بھی جعلی ہوں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو کرپشن نے برباد کردیا ہے۔۔ ساٹھ برسوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی چار برسوں میں ہوئی۔
جلسےکے شرکاء سے چالیس سے زائدمذہبی اورسیاسی جماعتوں قائدین نے خطاب کیا۔مقررین کا کہناتھاکہ ملک کے دفاع کی خاطرسرکٹاسکتے ہیں۔جھکانہیں سکتے۔

کی

Army Public School

public

law

cuts

Tabool ads will show in this div