رات بارہ بجے ریڈ زون سیل کردیا جائے گا

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کل سپریم کورٹ میں پیشی کے  سلسلے میں آج رات بارہ بجے ریڈ زون سیل کردیا جائے گا۔


پولیس ذرائع کے مطابق ریڈ زون وزیراعظم گیلانی کی سپریم کورٹ سے واپسی تک سیل رہے گا، ریڈ زون میں صرف دفتری عملہ داخل ہو سکے گا اور کسی  جلوس یا ریلی کا داخلہ ممنوع ہو گا،  دوسری جانب، وزارت داخلہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر سیکورٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور رینجرز کی مذید پچیس چوکیاں قائم کی جاہیں گی ۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اہلکار مختلف ٹریکس پر موٹر سائکلوں پر گشت کریں گے۔. سماء

pilgrims

increase

moon

سیل

online

Tabool ads will show in this div