پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

Pti Jalsa Women Phadda New 2100 Circle Ex 01-05

لاہور: گزشتہ روز مال روڈ پر پاکستان تحریک انصاف  کے جلسے میں ورکرزخواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی  ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ سول لائنز میں انسپکٹر بشریٰ بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے کا نمبر 297 ہے جبکہ اس میں  147، 354، 506 اور 394 اے کی دفعات شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی ضمانت ناکام رہی

Women Phadda Pti Jalsa Blur Lhr 01-05

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی شناخت تصویریں نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں ۔فوٹیج کی مدد سے بیشترملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی  جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ سماء

HARRASMENT

PTI jalsa

female workers

Tabool ads will show in this div