کراچی میں نوبیاہتا دلہن کے قتل کا معمہ حل،سفاک شوہر گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے رضويہ سوسائٹی ميں نوبياہتا دلہن کي موت معمہ بن گئی ہے۔ موت کو طبعی قرار دے کر قتل چھپانے کی کوشش کی جارہی تھی
کہ غسل دينے والی خاتون نے گلے پر پھندے کا نشان ديکھ کر اہل خانہ کو اطلاع دی۔ پوليس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست ميں لے کر تفتيش شروع کردی ہے۔
غم سے نڈھال يہ وہ بدنصيب باپ ہے جس نے تين ماہ قبل اپنی پھول جيسے بيٹی کو دعاؤں کے سائے میں رخصت کيا تھا۔
رضويہ سوسائٹی تھانے کی حدود کھجی گراؤنڈ کے قريب رہائشي بائيس سالہ صفيہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں صفیہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی۔
صفيہ کو تدفين کے لئےغسل دینے والی خاتون نے گلے پرنشان دیکھ کر قتل کا بھانڈا پھوڑا ۔
صفيہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے صفيہ کے قتل کو طبعی موت قرار دينے کی کوشش کی۔ پوليس نے صفیہ کے گلے پرپھندے کے نشانات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا
کہ مقتولہ کے شوہر عدنان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ صفيہ کے اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ انھيں انصاف فراہم کيا جائے ۔ سماء