عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے عہدیداروں کی ایم کیو ایم میں شمولیت

اسٹاف رپورٹر
لاہور: ایم کیو ایم کے رہنماء رضا ہارون نے کہا ہے کہ متحدہ کی جدوجہد سے متاثر ہوکر لوگ اس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ۔۔ اے این پی پنجاب کے مختلف عہدیداروں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
  لاہور میں عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے عہدیداروں کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا ہے کہ ملک کے اٹھانوے فیصد غریب اور مظلوم عوام یہ بات سمجھ چکے ہیں ۔۔ کہ ان کے مسائل کا حق اور ملک کی بہتری کا حصول ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر اے این پی پنجاب اور لاہور کے مختلف عہدیداروں نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔ اے این پی پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر ناصر محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ متحدہ میں موروثی سیاست کا نہ ہونا ۔۔ پارٹی کی سب سے بڑی خوبی ہے۔۔

میں

کی

کے

marriage

دسترخوان

transport

djokovic

Tabool ads will show in this div