شکارپورسانحہ: وکلا ء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
اسٹاف رپورٹ
شکارپور: شہر کے علاقہ چک میں تین ڈاکٹروں کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف وکلا ء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ۔۔
مقدمے میں گرفتار سات ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت جیکب آباد نے سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔۔
ڈسٹرکٹ بار شکارپور کے ارکان نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔۔ بار کے عہدیداروں نے مقدمہ کی نگرانی اور پیروی خود کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔
قتل کئے گئے ڈاکڑوں کی پگڑیوں کی رسم آج تین بجے ادا کی جارہی ہے۔ جس میں سندھ بھر سے تیس پنچائیتوں کے مکھی اور وزیر اقلیتی امور بھی شرکت کریں گے ۔۔سماء