کیاکوئی ٹیکس چوروزیراعظم بن سکتاہے،نعیم الحق کا سوال

Naeem 1300 Sot 01-05 اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ یی کیسا ملک ہے کہ ٹیکس چور وزیراعظم بن گیا، قوم نواز شریف سے لوٹی دولت نکلوانے میں دلچسپی رکھتی ہے،وزیراعظم بتائیں ان کے شہزادوں نے کتنا ٹیکس دیا۔ اسلام آباد میں فاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کیا کہ  نواز شریف بتائیں کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے کتنا پیسہ باہر بھیجا؟ پرویز رشید وضاحت کریں کہ کیا کوئی ٹیکس چور وزیراعظم بن سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپانے والے کو صادق اور امین سمجھا جا سکتا ہے؟۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم وزیراعظم نواز شریف سے لوٹی دولت نکلوانے میں دلچسپی رکھتی ہے، وفاقی وزیر بالکل شہزادوں کی وکالت کریں مگر قوم کے سوالوں کے جواب بھی تو دیں۔ انہوں نے حسن نواز اور حسین نواز پر پرویز رشید سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید بتائیں شہزادوں نے 1990سے آج تک کتنا ٹیکس ادا کیا؟ پاناما میں بنائی گئی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا؟۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

NAEEM UL HAQ

Panama leaks

federal ministers

#LahoreRisesAgainstCorruption

Tabool ads will show in this div