وزیراعظم کا استعفیٰ، بلاول کا بیان پی پی پی پالیسی قرار

May 01, 2016

Rehman Malik On Panama Isb Pkg 01-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Rehman-Malik-On-Panama-Isb-Pkg-01-05.mp4"][/video]

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو پارٹی پالیسی قرار دے دیا، سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفیٰ کے معاملے پر بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ٹریل سکس آئے تو میڈیا سے گفتگو میں پانامہ لیکس پر کھل کر بولے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں مسئلہ حل کیا جائے۔

رحمان ملک نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان کا بھی کھل کر دفاع کیا اور اسے پارٹی پالیسی کا حصہ قرار دے دیا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے، اسے کسی بھی معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سماء

PM

rehman malik

PanamaPapers

Nawaz Sharif Resign

Bilawal Demand

Tabool ads will show in this div