وفاقی کابینہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دیگی

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کل بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے فروغ اور بھارت کو تجارت کے حوالے سے پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کئی اہم اقدامات کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔اجلاس میں کابینہ  آئین میں بیسویں ترمیم سمیت بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کی منظوری دے گی۔ ان اقدامات میں سب سے اہم بھارت کے ساتھ تجارت مثبت فہرست کی بجائے منعفی فہرست کے تحت شروع کرنا ہے جو کہ بھارت کو تجارت کیلئے پسندید ملک قرار دینے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔اس وقت دونوں ملکوں کے مابین انیس سو سے زائد آئٹمز پر مشتمل مثبت فہرست کے تحت تجارت ہورہی ہے۔کابینہ بھارت کے ساتھ تین معاہدوں کی بھی منظوری دے گی جن میں دونوں ملکوں کے درمیان کسٹمز امور میں باہمی تعاون،تجارتی تحفظات دور کرنے اور دونوں ملکوں کی اسٹینڈرڈز کوالٹی اداروں کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان ان معاہدوں پر سولہ فروری کو دستخط بھی کئے جاہیں گے۔بھارتی وزیر تجارت اور پاکستانی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اسلام آباد میں ان معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

کی

کے

dharna

sets

green

stamp

Tabool ads will show in this div