پشاور سے گرفتار امریکی شہری کو قونصلیٹ کے حوالے کردیا گیا
اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور ایئرپورٹ سے گرفتارہونے والے امریکی شہری کو قونصلیٹ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے آج علی الصبح پشاور ایئرپورٹ سے ویلیم آرتھر چارلس نامی امریکی شہری کو گرفتار کیا تھا۔
چارلس کے قبضے سے 9 ایم ایم بور کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم امریکی قونصلیٹ پشاور کا ملازم ہے۔
جارلس کے پاسپورٹ کا نمبر 910054498 ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 17 عدد 9 ایم ایم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں.
چارلس پی آئی اے کی پرواز سے پشاور سے اسلام اباد جارہا تھا۔ سماء