شیوسینانے پھر پاکستان دشمنی دکھا دی

INT INDIA PROTEST PKG 01-05

احمد آباد: بھارتی انتہا پسند جماعت شيوسينا نے پھرپاکستان دشمني کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت ثقافتی پروگراموں میں پاکستانی فنکاروں کو نہ بلانے کا مطالبہ کردیا۔ احمد آباد میں ہندو انتہا پسند فن کے دشمن بن گئے۔ شیو سینا کے کارکنوں نے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علي کا کانسرٹ منقعد کرنے پرشديد ناراضگي کا اظہار کيا۔ شیوسینا نے راحت فتح علي خان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ثقافتي پروگرام ميں پاکستاني فنکار نہ بلانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

کانسرٹ میں راحت فتح کو مدعو کرنے کے خلاف علامتی دھرنا بھی دیا گیا۔ انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ بھارت ميں فنکاروں کي کمي نہيں لہذاً ثقافتي پروگراموں ميں پاکستانيوں فنکاروں کومدعوکرنا بند کياجائے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل 25اپريل کوبھي شيوسينا کے کارکنوں نے راحت فتح علي خان کے پوسٹرز پھاڑديے تھے۔ سماء

shiv sena

Tabool ads will show in this div