ادویات ری ایکشن سے ایک اور مریض چل بسا
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی کی ادويات کے ری ايکشن سے ايک اور مريض چل بسا۔ اب تک جاں بحق ہونے والوں کي مجموعي تعداد ايک سو سینتاليس ہوگئی ہے۔
صوبائی حکومت کي تمام تر کوششوں کے باوجود پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی کی ادويات کے ری ايکشن سے ہونے والي اموات کا سلسلہ رک نہيں سکا۔
يکے بعد ديگرے ہونے والی ہلاکتوں نے جہاں متاثرہ مريضوں کے خوف ميں اضافہ کر رکھا ہے وہيں حکومت اور طبي عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔ اس وقت بھي پی آئی سی ادويات ری ايکشن کے ڈھائی سو سے زائد مريض مختلف ہسپتالوں ميں زير علاج ہيں۔
دوسری جانب پی آئی سی ادويات کے ری ايکشن سے ہونے والی اموات پر جوڈيشل کميشن کی انکوائری کا بھی آغاز ہوگيا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتعمل کميشن معاملے کی انکوائری کر رہا ہے۔ سماء