منفی سیاست کا دور ختم ہوچکا، وزیراعظم

pm-sharif2-680x346

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ منفی سیاست کادورختم ہوچکا،عوام انتشارپھیلانےوالوں کورد کرچکے ہیں۔ آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہو گی۔ گورنرہاؤس لاہورمیں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے دشمن پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔ منفی سیاست کا دورختم ہو چکا، آخری جیت عوام کی ترقی اورخوشحالی کی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ مئی میں مکمل ہوگا۔ بلدیاتی اداروں سے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئےمیگاپراجیکٹس ضروری ہیں اور میں خود ذاتی طورپران پراجیکٹس کی نگرانی کروں گا۔ 2018تک خوشحالی کا سفر مکمل کریں گے۔ اجلاس میں سعدرفیق،حمزہ شہباز،بلیغ الرحمان،راناثناء اور دیگرشریک ہیں۔ وزیراعظم کو اجلاس کے دوران پنجاب میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما لیکس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اہم رہنماؤں سے مشاورت اور اپوزیشن کی حکومت کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ سماء

PM

governor house

emergency meeting

Panama leaks

Tabool ads will show in this div