بلوچستان،تعمیراتی کمپنی کےمزدوروں پرفائرنگ،7افرادجاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے تربت ميں تعميراتی کمپنی کے کيمپ پر فائرنگ سے سات مزدور جاں بحق ہوگئے۔ قلعہ سيف اللہ ميں دو افراد گوليوں کا نشانہ بن گئے۔


بلوچستان ميں بدامنی کی لہر تھمنے کا نام نہيں لے رہی اور مسلح ملزمان کھلےعام لوگوں کو اپنا شکار بنا کر با آسانی فرار ہوجاتے ہيں۔


تازہ واقعہ ميں تربت ميں بلیدہ روڈ پر تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے  فائرنگ کردی، جس سے سات مزدور جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے علاقے علی خیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2افراد محمد حسین اور شاہ ولی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ لیویز اہل کاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سماء

Tabool ads will show in this div