فیصل آباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات

HDL 0800 NEW 30-04

فیصل آباد: تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ سڑک کنارے سوئےہوئے تین محنت کشوں کو کسی جنونی شخص نے قتل کردیا۔ فیصل آباد میں سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدور اندھے قتل کاشکار ہو گئے۔ تھک ہار کر سڑک کنارے سوئے ہوئے تین مزدوروں کو گمنام سنگدل قاتل نے  تیز دھار آلے سے ہمیشہ کی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق تینوں مزدوروں کی موت آنکھوں اور سرپر تیز دھار آلے کے وار کے  باعث ہوئی۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات نہیں ہے ۔ کوئی نفسیاتی بندہ  تھا جس نے مزدوروں کو قتل کیا۔ تینوں کے سر اور آنکھوں پر تیز دھار آلہ مارا گیا ہے ۔

مرنے والوں میں اکرم ،غلام اصغر اور مشتاق شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،بس انصاف چاہئیے ۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  پولیس نے ایف آئی آردرج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سماء

three killed

Tabool ads will show in this div