کراچی : مزدور کا قتل، قاتل دوسری منزل سے کود کر ہلاک

Apr 29, 2016

MAZDOOR KILLED KHI PKG ALI 29-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MAZDOOR-KILLED-KHI-PKG-ALI-29-04.mp4"][/video]

کراچی : کراچی میں قاتل نے واردات کے بعد خودکشی کرلی، مزدور کی جان لینے والا خود بھی جان سے گیا، گوہر نے عبد الوہاب کا سر اینٹوں سے کچل ڈالا، جان بچانے کیلئے بھاگا اور دوسری منزل سے کود کر مرگیا۔

شکارپور سے مزدوری کیلئے آئے وہاب کو کراچی میں موت ملی، بہادر آباد کا علاقہ ٹیپو سلطان جہاں زیر تعمیر عمارت میں گہری نیند سوئے مزدور عبدالوہاب کو گوہر نامی شخص نے اینٹیں مار مار کر قتل کر ڈالا۔

ساتھی مزدوروں کے جاگنے پر قاتل گوہر نے دوسری منزل سے جھلانگ لگادی اور زخمی ہوگیا، اسپتال منتقلی کے دوران ہی گوہر بھی دم توڑ گیا۔

عبدالوہاب 25 روز قبل شکار پور سے کراچی آیا تھا، گوہر کون تھا، کہاں سے آیا تھا، وہاب کو کیوں مارا، یہ تمام سوالات جواب طلب ہیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سماء

Construction Worker Killed

Murderer Killed

Tabool ads will show in this div