یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Apr 29, 2016

Utility-Store

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Utility-Stores-Prices-Isb-Pkg-29-04.mp4"][/video]

اسلام آباد : عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

یوٹیلٹی اسٹورز اشیائے خور و نوش کی فراہمی کا سستا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، مگر جناب اب ایسا نہیں ہے، یہاں بھی مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر 120 روپے میں ملنے والی دال چنا اب 153 روپے فی کلو ملے گی، یوں قیمت میں 33 روپے اضافہ ہوا، دال مسور 142 سے بڑھ کر 155 جبکہ ثابت مسور 120 کے بجائے 145 میں ملے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دال ماش دھلی ہوئی 6 روپے اضافے کے ساتھ 288 روپے فی کلو ملے گی، سفید چنے کے نرخ 115 سے بڑھ کر 155 جبکہ کالے چنے 110 کے بجائے 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہوں گے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ریجنل آفسز پر فوری طور پر ہوگا۔ سماء

Utility Stores

Grain Price Up