فیصل آباد میں سفاک ملزمان خاتون پر تیزاب پھینک کرفرار

اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے رسول نگر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھیک ديا۔

وطن عزیز میں حوا کی بیٹی کے مسائل ہیں کہ بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ کہیں وہ ونی کی بھینٹ چڑھتی ہے تو کہیں کاروکاری کی نذر ہو جاتی ہے۔


فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں درد سے کراہتی یہ رسول نگر کی رخسانہ ہے جو گھر میں چین سے سو رہی تھی کہ انسانیت کے دشمن درندہ نما افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون کہتی ہیں کہ انہیں کچھ معلوم نہیں کہ کیا ہوا۔

رخسانہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملی اور وہ دوڑا چلا آیا۔ کسی سے دشمنی ہے نہ ہی کسی پر شک لیکن اسپتال کے عملے نے بہت پریشان کیا۔


پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش بھی کی جا رہی ہے لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔ سماء

میں

پر

ملزمان

Afghan

Tabool ads will show in this div