صدرزرداری، منظوروسان کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پرفائرنگ

اسٹاف رپورٹر
بدین: بدین کے علاقے گولارچی میں صدر زرداری اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی گئی۔
سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا بھی گولارچی پہنچ گئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گولارچی میں پیپلز پارٹی کے کارکنان صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کی حمایت میں ریلی نکال رہے تھے،، فائرنگ کی وجہ سے گولارچی میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور پولیس کی بھاری نفری پہنچنے کے بعد ریلی کے شرکا کو وقت سے پہلے ہی منتشر کر دیا گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے گولارچی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی محمد نواز چانڈیو نے الزام لگایا ہے کہ ریلی پر فائرنگ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے کروائی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بدین کو چارج چھوڑنے کا حکم دے کر کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

میں

کی

islamist

drawn

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div