حلب میں باغیوں اور کرد فورسز میں جھڑپیں، 64 افراد ہلاک

Apr 29, 2016
3

لبنان : ترک سرحد کے قریب شامی علاقے حلب میں باغیوں اور کرد فورسز کے درمیان لڑائی میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ میں قائم حقوق انسانی سے متعلق شامی مبصر گروپ کے مطابق حلب میں باغیوں اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں بدھ کی رات سے جاری ہیں۔

3a

باغیوں نے کردوں کے زیر کنٹرول تال رفعت قصبے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں شامی ڈیموکریٹک کونسل کے 11 ارکان اور ایک کرد عرب اتحاد کے رکن اور 53 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ اے ایف پی

Tabool ads will show in this div