پاک سرزمین پارٹی کا پنجاب میں انٹری دینے کا اعلان

Apr 29, 2016

PSP Raza Haroon Pc Khi 29-04

کراچی : پاک سرزمین پارٹی نے پنجاب میں انٹری دینے کا اعلان کردیا، رضا ہارون کا کہنا ہے کہ افتخار رندھاوا کے ساتھ کل لاہور میں آفس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، پنجاب کے عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ آنا چاہتی ہے، پارٹی کا ایک نمائندہ وفد جلد بلوچستان کا دورہ کرے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون نے کہا کہ کراچی میں پی ایس پی نے کامیاب جلسہ کیا، کل میں اور افتخار رندھاوا لاہور جارہے ہیں، پنجاب کے عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ آنا چاہتی ہے، لاہور میں ایئر پورٹ روڈ پر پہلے آفس کا بندوبست ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کا ایک نمائندہ وفد عنقریب بلوچستان جائے گا، بلوچستان کیلئے کوئٹہ سے جبکہ سندھ کیلئے سکھر سے تنظیم سازی کا عمل شروع کریں گے۔

رضا ہارون بولے کہ متحدہ قومی موومنٹ اپنے خلاف لگنے والے الزامات کا جواب دے، دائیں بائیں بھاگنے کی کوشش نہ کرے، ایم کیو ایم یونٹ، سیکٹرز سے خود اپنی جان چھڑا چکی ہے۔ سماء

PUNJAB

raza haroon

PSP

Tabool ads will show in this div