فیصل آباد میں کالج کی زمین پرٹرک اڈے قائم کرنے کیخلاف احتجاج
اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد: فیصل آباد میں کالج کی زمین پرٹرک اڈے قائم کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا اورٹائرجلا کرسرگودھا بائی پاس روڈ بند کردی گئی ۔ مظاہرین نے ٹرک اڈے کی جگہ ارفع کریم کے نام سے کالج بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
فیصل آباد میں سرگودھا بائی پاس روڈ پرتوڑپھوڑاورٹائرنذرآتش کرتے یہ افراد ٹرک اڈے کی تعمیرکیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتیس ایکٹرزمین گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کیلئے مختص کی گئی تھی ۔ لیکن ایک سازش کے تحت یہاں ٹرک اڈا قائم کیا جارہا ہے ۔ جس کی تعمیرکسی بھی طرح اہل علاقہ کومنظورنہیں ۔ مذکورہ زمین پرارفع کریم کے نام سے جلد ازجلد کالج قائم کیا جائے ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سازشیں عناصرنے پہلے بھی یہاں ٹرک اڈا قائم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ جس کو ناکام بنا دیا گیا تھا ۔ مذکورہ زمین پرارفع کریم گرلز ڈگری کالج کے قیام تک احتجاج جاری رہیگا ۔. سماء