ڈیرہ غازی خان میں دربارسے دو مشتبہ افغانی گرفتار
اسٹاف رپورٹر
ڈیرہ غازی خان: ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے دربار قادریہ سے دو مشتبہ افغان شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں واقع دربار عالیہ قادریہ کے مزار کے احاطے سے دو مشتبہ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا گرفتار ہونے والے دونوں افراد عبدالمتین، اور عبدالرحیم کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے بتایا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں حساس تنصیبات کے باعث غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے ۔ گرفتار غیر ملکیوں کے خلاف دفعہ 151 کے تحت مقدمہ پولیس تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ہے جنہیں کل جوڈیشل ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔