منور ظریف کی برسی آج منائی جارہی ہے
کراچی: شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے منور ظريف آج ہم میں نہیں مگر اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہيں۔ انکی 40 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
شہنشاہ ظرافت منور ظريف کے فن کی داد ان کے چاہنے والوں نے کچھ اس طرح دی کہ انہیں ہر کردار میں پسند کیا۔ ان کے کئی کامیڈی رول ایسے تھے جن کا تصور کرکے فلم بين آج بھی بے اختيار ہنسنے لگتے ہيں۔
سن 1961 ميں فلم ''ڈنڈیاں'' سے فنی سفر کا آغاز کرنے والا يہ فنکار فلم نوکر ووہٹی دا، خوشیا، جيرا بليڈ اور بنارسی ٹھگ سميت 300 سو سے زائد فلموں ميں بے مثال اداکاري کرتا نظر آيا۔
منور ظريف جتنے بڑے فنکار تھے اتنے ہي بڑے انسان بھي تھے۔ ان کی اور رنگيلا کی جوڑی جب سينما اسکرين پر آتي تو لوگ بے قابو ہوجاتے۔ ان کي فلميں آج بھي اتني ہي پسند کي جاتي ہيں جتني اس دور ميں کي جاتي تھيں۔
برجستہ مزاح اور فی البدی گفتگو پر ملکہ رکھنے والے منور ظريف 29 اپريل 1976 کو اس جہان فاني سے کوچ کر گئے ليکن ان کا ہر کردار فلم بينوں کے دلوں پر آج بھي راج کر رہا ہے۔ سماء