مولانا فضل الرحمان کو زبان کا چٹخارہ مہنگا پڑگیا

Molana Fazal Hospital New 28-04

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو زبان کا چٹخارہ مہنگا پڑگیا، باہر کا کھانا راس نہ آیا اور اسپتال جانا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر باہر سے کھانا منگوایا جو ان کے معدے پر گراں گزرا، طبیعت خراب ہونے پر مولانا کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کے معدے میں سوزش ہوگئی تھی، ان کے کچھ ٹیسٹ کئے ہیں، جو نارمل ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو کچھ گھنٹے اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ سماء

JUIF

Maulana Fazal ur Rehman

Tabool ads will show in this div