حاجیوں کے فنڈز میں کرپشن کا انکشاف

PAC Mobile Purchase Issue 1800 New Isb Pkg 28-04

اسلام آباد : ہر طرف کرپشن کا شور مچا ہے، حاجیوں کے فنڈز میں بھی بدعنوانی کا انکشاف ہوگیا، 9 کروڑ روپے مالیت کے 90 ہزار موبائل فونز کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کا برہمی کا اظہار، نوید قمر نے خورشید شاہ کا نام سامنے آنے پر کمیٹی قائم کردی۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2012ء میں وزارت مذہبی امور نے حج ویلفیئر فنڈ سے غیر قانونی طور پر حاجیوں کیلئے 9 کروڑ روپے کے 90 ہزار موبائل فون خریدے۔

حاجیوں کیلئے موبائل خریداری کے معاملے میں نہ تو پیپرا رولز پر عمل کیا گیا اور نہ ہی ٹینڈر جاری کئے گئے، حاجیوں کیلئے خریدے گئے فونز ان تک پہنچے یا نہیں اس کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھیجنے کی تجویز دی دے۔

خورشید شاہ کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کرنیوالے نوید قمر نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ موبائل فونز اس وقت کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی اجازت سے خریدے گئے، نوید قمر نے مذہبی امور اور آڈٹ حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ سماء

KhursheedShah

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div