نواز حکومت ختم نہیں ہوتی تو کام مکمل ہوچکے ہوتے

Apr 28, 2016

Talal Ch Sot Lhr 07-02

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ خان صاحب جس موٹروے پر سفر کرتے ہیں وہ بھی وزیراعظم نواز شریف نے بنوائی، نواز حکومت ختم نہیں ہوتی تو تمام کام مکمل ہوچکے ہوتے۔

سماء سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا، آٹھ سال پہلے اور اب کے پنجاب میں بہت فرق ہے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دینگے، وزیراعظم

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں کاروبار اورعلاج کرانے کیلئے دھکا کس نے دیا؟ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مزید اسپتال بھی قائم کیے جائیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ صرف الزامات لگانے سے سیاست نہیں ہوتی، عوام کا فیصلہ ووٹ سے ہوتا ہے، اگر ہم عوام کیلئے کام نہیں کرتے تو ووٹ نہیں ملتے۔ سماء

PM

IMRAN KHAN

Nawaz govt

Tabool ads will show in this div