سہ فریقی مذاکرات: ایران اور افغان صدور پاکستان پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد :


سہ فریقی مذاکرات کے سلسلے میں ایران اور افغان صدور پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ محمود احمدی نژاد کے اعزاز میں ایوان صدر میں استقبالیہ دیا گیا۔ حامدکرزئی نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم گیلانی سے ملاقاتیں کی۔


خطے کے استحکام کے لئے تین ملکی مذاکرات کی میز سج گئی ۔ مہمان صدور کا شایان شان استقبال کیا گیا۔۔


ایران کے صدر ۔۔ محموداحمدی نژاد استقبالیہ میں شرکت کیلئے پہنچے تو دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔۔ مہمان صدر کا آصف علی زرداری اور وزیر اعظم گیلانی نے استقبال کیا۔۔ فوج کے چاق و چوبند دستوں نے ایرانی صدر کو سلامی دی۔۔ جس کے بعد مہمان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔۔ صدر زرداری نے کابینہ کے ارکان کے مہمان وفد سے تعارف کرایا۔۔


اس سے پہلے ۔۔ افغان صدر کی آمد پر بھی ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔۔


صدر زرداری سے افغان ہم منصب حامد کرزئی نے ملاقات بھی کی۔ جس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا دائرہ کار وسط ایشاء تک بڑھانے پر غور کیا گیا۔۔۔ مذاکرات میں علاقائی سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔۔  دونوں صدور نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے سے تعاون ناگزیر ہے۔


افغان صدر نے وزیر اعظم گیلانی سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔۔ جن میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔۔

اور

گئے

ceo

channel

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div