ایران میں صحافیوں کوقیدکی سزا،کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی مذمت

iran journalists   

      نیویارک : صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے ایران میں 4 صحافیوں کو 5 سے 10 برس تک قید کی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے عہدیدار شیرف منصور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام صحافیوں کو قید کی سزائیں دینے کا سلسلہ بند کریں۔انھوں نے کہا کہ صحافیوں پر’ ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے کا الزام‘ ملکی قوانین کی تبدیل کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے جن کے تحت میڈیا کے کارکنوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور انھیں جیل بھیجا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل تہران کی ایک عدالت نے ان صحافیوں کو ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے، ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے، غیر ملکی حکومتوں سے رابطے کرنے سمیت متعدد الزامات میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔

چاروں صحافیوں کو اپنی سزاؤں کے خلاف 21 روز کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔صدر حسن روحانی نے بھی صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کی تھی اور اپنی متعدد تقاریر میں میڈیا کی زیادہ آزادی کی ضرورت پر زور دیا۔  ایجنسی / سماء

committee to protect journalists

iran journalists sentenced

Tabool ads will show in this div