بلوچستان؛این اے267 کی نشست پر انتخابی دنگل جاری
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/NA-267-Bi-Election-Qta-0800-Pkg-28-04.mp4"][/video]
کوئٹہ: این اے 267 جھل مگسی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اس حلقے میں تحریک انصاف اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ یہاں پر پی ٹی آئی کے یار محمد رند، ن لیگ کے خالد مگسی اور جے یو آئی کے مولانا سید ارشد بخاری سمیت سولہ امیدوار میدان میں ہیں۔ بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق اس حلقے کے تمام 165 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دئیے گئے ہیں اور یہاں فوج تعینات ہے۔
پولنگ اسٹیشنز پر فوج ،ايف سي ،ليويزاورپوليس کے 5000 اہلکارتعينات ہیں۔ یہ حلقہ دو اضلاع جھل مگسی اور کچھی پر مشتمل ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 287 ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سماء