کسی ملک پر جارجیت کی صورت میں اڈے فراہم نہیں کرینگے،صدر زرداری

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کسی ملک پر جارحیت کی صورت میں اپنے اڈے فراہم نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، صدر زرداری نے گزشتہ روز ون آن ون ملاقات میں ایرانی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کا ساتھ نہیں دے سکتا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اور ہمسایہ ملک ہے، ایران سمیت تمام ہمسایوں سے مل کر خطے سے عسکریت پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سماء

میں

کی

پر

ملک

Bipasha Basu

law

famed

classical

Tabool ads will show in this div