سنتھ جے سوریا سری لنکا سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، جب کہ انکے ساتھ مزید تین افراد شامل کیے گئے ہیں۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق 46 سالہ سابق آل راونڈر سنتھ جے سوریا یکم مئی سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جے سوریا کی سلیکشن کمیٹی میں رومیش کالوویتھرانا، رنجیت مدوروسنگھ اور ارک اوپاشانتھا شامل ہیں۔
New Selection Committee headed by Sanath Jayasuriya https://t.co/lbrrdr6dXk | Sri Lanka Cricket
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) April 27, 2016
سری لنکن بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ امید ہے سنتھ جے سوریا سری لنکن ٹیم کے حق میں بہترین فیصلے کرینگے۔ سماء