وفاقی حکومت نے فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی لگادی

Apr 27, 2016

3

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/BPR-AASHIR-AZIM-27-04.mp4"][/video]

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے فلم مالک کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی، سرٹیفکیٹ منسوخ کرکے سنیما گھر مالکان کو آگاہ کردیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اردو فیچر فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی، سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔

سنسر بورڈ کے مطابق عوامی شکایات کے باعث فلم ''مالک'' کی نمائش روکی گئی، فلم میں عوامی نمائندوں کی تضحیک اور پختون عوام کے حوالے سے ہتک آمیز جملوں کی شکایات ملی تھیں، حکومتی فیصلے سے سنیما گھر مالکان کو آگاہ کردیا گیا۔

فلم پر پابندی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور رائٹر عاشر عظیم نے کہا کہ حقیقی پیغام سے توجہ ہٹانے کیلئے جان بوجھ کر ’’مالک‘‘ کو سیاسی اور لسانی رنگ دیا جارہا ہے، آئی ایس پی آر کو اس معاملے میں ملوث کرنا بھی اصل مسئلے پر پردہ ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔

 3a

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ فلم سنسر بورڈ نے فلم ’’مالک‘‘ کو سنیما گھروں سے اتارنے کا حکم دیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فلم کے مکالموں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا ہم آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں اور فلم پر پابندی کی حمایت نہیں کرتے، تاہم لسانی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش بھی قابل مذمت ہے۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

AshirAzeem

Censor Board Banned

Tabool ads will show in this div