جامعہ پنجاب کے طلباء کا حقوق کیلئے مظاہرہ

13062417_1098478486891761_110008524391846052_n

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/PU-Protest-Lhr-Atif-Pkg-27-04.mp4"][/video]

لاہور: پنجاب يونيورسٹی کے طلباء نے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز کے مسائل حل نہ ہونے پر آج مظاہرہ کیا جس کو گارڈز کی جانب سے احتجاج روکنے پر طلبا غصے میں آگئے اور خوب دھکم پیل کی۔

تفصیلات کے مطابق طلباء وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے تھے۔ احتجاج کو يونيورسٹي انتظاميہ نے روکنے کي کوشش کی تو دھکم پيل شروع ہوگئی۔

13043669_1098478260225117_2772414775883524431_n

مظاہرين کا شکوہ تھا کہ ہاسٹلز ميں مناسب انتظامات ہيں نہ ہي بسوں کي تعداد بڑھائي جارہي ہے۔ انتظاميہ کو مشکلات کا احساس دلانے کے لئے کچھ طلباء گدھا گاڑيوں پر بھي سوار تھے۔

10931148_1098478326891777_9015353301700489963_n

رکاوٹوں کے باوجود طلباء وائس چانسلر کے دفتر تک پہنچے تو يونيورسٹي انتظاميہ نے بھي گھٹنے ٹيک دئيے۔ اسکے بعد چيئرمين ہال کونسل انتظاميہ نے مظاہرین کو يقين دہاني کرائی اور طلباء کلاسوں ميں واپس چلے گئے۔ سماء

transport issue

vice-chancellor

hostel administration

Tabool ads will show in this div