پاناما لیکس؛ وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ریفرنڈم کی درخواست خارج

Apr 27, 2016

PM JAWABI WAR 2400 ISB PKG 24-04

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے ریفرنڈم کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ریفرنڈم کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری کیبنٹ فریق بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے بیٹوں اور بیٹی کی آف شور کمپنی سے متعلق پاناما لیکس میں انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے ن لیگ حکومت اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید اور دباؤ کا شکار ہے، میاں نواز شریف اس معاملے کی صفائی پیش کرنے کیلئے دو مرتبہ قوم سے خطاب بھی کرچکے ہیں۔ سماء

PM

PanamaLeaks

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div