دہشتگردی کےخلاف سب کومتحدہوناہوگا،رحمان ملک

Apr 27, 2016

Rehman Malik Under Fire Isb Pkg 04-04

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہےکہ بھارت سےمتعلق دستاویزات تیارکی ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف سب کومتحدہوناہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کاکہناتھاکہ پاکستانی حکام کی بھارت یاتراصرف فوٹوشوٹ ہوتی ہے ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے مکتی باہنی کا اعتراف کیا۔ بھارت کی مداخلت سےمتعلق دستاویزات تیارکی ہیں۔ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہاہے۔

رحمان ملک کا مزیدکہناتھاکہ دہشت گردی کیخلاف سب کومتحدہوناہوگا۔انھوں نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحققیات کرنیوالےافسرکوقتل کیاگیا۔ رحمان ملک نے حکومت پر تنقید کرتےہوئےکہاکہ پٹھان کوٹ واقعےکاپاکستان میں مقدمہ درج کرناغلط تھا۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کاپاکستان کیساتھ رویہ اچھانہیں ہے۔  سماء

terrorism in pakistan

Rahman Malik

Pakistan Peoples Party

Tabool ads will show in this div