پی ایم ڈی سی آرڈیننس کی مدت ختم

PMDC

لاہور:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈيننس کي مدت معياد ختم ہوگئي ہے۔وفاقی حکومت  پي ايم ڈي سي کا بل سینٹ سےمنظورکرانے میں ناکام رہي۔

ستائيس دسمبرکوجاری ہونےوالےآرڈیننس کی معیاد گزشتہ روزختم ہوگئی تھی۔ پی ایم ڈی سی آرڈیننس کی معیاد ختم ہونے سےکونسل کی قانونی حیثیت پرسوالیہ نشان لگ گيا ہے۔ پرانی کونسل کے عہدیداران نے آفس کا قبضہ لینےکي کوشش کي۔موجودہ کونسل نےقبضہ دینےسےانکارکرديا۔

 پی ایم ڈی سی کی قانونی حیثت کےحوالےسےقومی اسمبلی میں بل منظورہوچکا ہے تاہم سينيٹ ميں بل کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئي ہے۔ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت موجودہ کونسل کی حیثیت برقراررہے گی۔سینٹ سےپی ایم ڈی سی بل کي آئندہ اجلاس میں منظوری کی توقع ہے۔ سماء

SENATE

PMDC

health department

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div