برلن : جرمنی میں کارٹون فلموں کے 23 ویں سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں کارٹون فلموں کے 23 ویں سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 55 ممالک کی ایک ہزار سے زائد فلمیں دکھائی جائیں۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن شہر شٹٹ گارڈ میں شروع ہونے والے اس میلے کا شمار دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے چوٹی کے میلوں میںہوتا ہے، اس میلے میں 80 ہزار سے زائد شائقین کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 60 ہزار یورو کی رقم انعامات کے طور پر تقسیم کی جائے گی۔
میلے میں مختصر ، طویل دورانیے کی فلمیں، ہاتھ سے بنائی گئی کارٹون فلمیں اور ڈیجیٹل کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی انتہائی جدید کارٹون فلمیں بھی دکھائی جاتی ہیں۔

میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اب کارٹون فلمیں محض بچوں کی پسند کی ہی چیز نہیں رہی ہیں بلکہ اب ایسی بھی کارٹون فلمیں بنائی جا رہی ہیں، جنہیں بڑے بھی شوق سے دیکھتے ہیں۔ مذکورہ میلہ یکم مئی تک جاری رہے گا۔ سماء