سلمان بٹ نےپاکستان ٹیم میں شمولیت کی کوششیں تیزکردیں

Apr 27, 2016

Salman-Butt

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کا شکارہونے والے سلمان بٹ نے کھیل کے میدان کا دوبارہ رخ تو کرلیا ہےمگر ابھی تک ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں انٹری نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو جون جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے  پي سي بي سلمان بٹ کي واپسي کے ليے سرگرم ہوچکا ہے۔اوپنر سلمان بٹ کے ویزے کیلئے بورڈ نے حکومت سے رابطےکافیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کےمطابق سلمان بٹ کو ویزا حکومتی مداخلت سے ہی مل سکتا ہے۔قانونی طور پر سلمان بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے اس لئے ملکہ برطانیہ کی اجازت سے انھیں  ويزا جاری کیاجاسکے گا۔  سماء

pakistan tour to england

Tabool ads will show in this div