امریکی قراردادپاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے، وزیراعظم گیلانی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان پر قرارداد پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر شکیل کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ میں برتھ کے افتتاح کے بعد خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان پر قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت اور خودمختاری کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا تھا ۔۔ ڈاکٹر شکیل کے معاملے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ضرور مکمل کیا جائے گا۔

کی

کے

eid

خلاف

امریکی

sarkozy

supermodel

Tabool ads will show in this div