نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے انگولا میں زرد بخار کی وباء کے نتیجے میں وارننگ جاری کر دی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے انگولا میں زرد بخار کی وباء کے نتیجے میں وارننگ جاری کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ لوگ غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کے سفر سے اجتناب کریں، مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری میں تقریبا دو ہزار افراد متاثراور 258 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، یہ وباء انگولا سے ہمسایہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ سماء