واشنگٹن : آئی ایم ایف حکام کے مطابق مالی خسارے میں کمی کیلئے اصلاحات اور کاروبار کیلئے ماحول میں بہتری کے باعث پاکستان سمیت کئی علاقائی ممالک کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی خسارے میں کمی کیلئے اصلاحات اور کاروبار کیلئے ماحول میں بہتری کے باعث پاکستان سمیت کئی علاقائی ممالک کی شرح نمو میں بہتری آئی ہے۔
آئی ایم ایف کی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کیلئے ریجنل اکنامک آﺅٹ لک کے مطابق مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان میں 2015ءکے دوران شرح نمو 3.75 فیصد کی اوسط سطح پر رہی جو کہ 2014ءکے دوران 3 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
آﺅٹ لک کے مطابق مالی خسارے میں کمی کیلئے اصلاحات سمیت حالیہ ریفارمز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور کاروبار کیلئے ماحول میں بہتری سے مراکش اور پاکستان کی اقتصادی بحالی میں مدد ملی ہے۔
آﺅٹ لک کے مطابق اعتماد میں اضافے، حالیہ سبسڈی ریفارمز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پبلک انفراسٹرکچر کے اخراجات میں اضافے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے اور سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 2016-17ءکے دوران شرح نمو 4 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ اے پی پی/ سماء