ایان علی ای سی ایل کیس؛عدالت کامتعلقہ حکام کو نوٹس جاری

AYAN CONTEMPT PETITION 1600 PKG HASSAN ABBAS 22-04

کراچی: ماڈل ایان علی کا ملک سے باہر جانے کا معاملہ تاحال التوا کا شکار ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکلا، ڈالر گرل نے وزارت داخلہ کیخلاف توہين عدالت کی درخواست دائر کی تو عدالت نے بھی متعلقہ حکام سے بازپرس کافیصلہ کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں دوبارہ شامل کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ اوردیگرکوتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر ایئرپورٹ حکام،ڈائریکٹرایف آئی اےکوبھی نوٹس جاری کیا ہے۔ متعلقہ حکام کو4مئی تک جواب جمع کروانےکاحکم دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے 7 مارچ کو ایان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ديا تھا۔

ڈالر گرل ايان علی نے وزارت داخلہ، کسٹم اور ايف آئی اے حکام کیخلاف توہين عدالت کی درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست کے متن کے مطابق ماڈل کا نام ای سی ایل ميں شامل ہوئے 5 مہينے اور 15 دن ہوگئے جبکہ ڈيڑھ ماہ پہلے سندھ ہائی کورٹ کے نام نکالنے کے احکامات کے باوجود کچھ نہ ہوسکا۔

ہائی کورٹ کے فيصلے کیخلاف سپريم کورٹ نے 13 اپريل کو کسٹم حکام کی اپيل بھی مسترد کردی تھی مگر ماڈل ايان کا نام ای سی ايل سے پھر بھی نہ نکالا گيا۔

گزشتہ برس مارچ کی 14 تاريخ کو کرنسی اسمگل کرنے کے الزام کے تحت ماڈل ايان نا صرف 5 ماہ کی جيل بھگت چکی ہيں بلکہ جس رقم کو اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہے، اسے بھی ضبط کراچکی ہيں۔ سماء

ECL

model girl

currency scandal

Tabool ads will show in this div