بھارتی اداکارہ اور ماڈل،فاقہ کشی اور چوری پر مبجور

Apr 26, 2016
ممبئی : بھارتی پولیس نے 25 سالہ اداکارہ اور ماڈل متالی شرما کو چوری اور آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی پولیس نے 25 سالہ اداکارہ اور ماڈل متالی شرما کو چوری اور آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے علاقے اوتس وارا کی پولیس نے متالی شرما کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک کار کا شیشہ توڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اداکارہ نے گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں سے مزاحمت بھی کی اور ایک پولیس اہلکار کو کاٹ لیا۔ پولیس کے مطابق متالی شرما نے ایک بھوجپوری فلم میں کام کیا اور کچھ عرصہ ماڈلنگ بھی کی لیکن بعد ازاں اپنے خاندان کی شدید مخالفت اور مزید کام نہ ملنے پر آوارہ گردی اور فاقوں پر مجبور ہو کر شدید ڈپریشن کا شکار ہو ئی۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت متالی شرما پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس اور کم از کم دو دن سے بھوکی تھی، اسے دماغی امراض کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متالی کو نارمل ہونے میں کم از کم 10 دن لگیں گے جس کے بعد ہی اس سے کوئی بیان لیا جائے گا۔ سماء

Indian Actress

mitali sharma

stealing

Indian Model

Tabool ads will show in this div